Karachi: Akademy Tahqiqat-i Burushaski aur Akademy Adabiyat-i Pakistan, 2005. — 218 p.
Хунзаи Насируддин Насир. Материалы по языку бурушаски (на урду яз.)
Hunzai Nasiruddin Nasir. Burushaski Jawahir Paray (in Urdu)
بروشسکی دنیا کی ان چند زبانوں میں سے ایک ہے جس میں عربی کی طرح قواعد کا استعمال بکثرت ہے بلکہ بعض مرتبہ عربی سے بھی زیادہ گرائمر کے اصول و ضوابط لاگو ہیں۔ ذیل میں چند ایک مثالیں دی جاتی ہیں۔
اَفَغُو: مری لاٹھی، گوُفَغُو: تیری لاٹھی، مِفَغُو: ہماری لاٹھی ، مَفَغُو: تمہاری لاٹھی (جمع)،
اِفَغُو: اس (مرد )کی لاٹھی، مُفَغُو: اس (عورت ) کی لاٹھی ، اُفَغُو: ان کی لاٹھی (جمع)
ذیل میں ایک قاعدہ اور ضابطہ بیان کیا جاتا ہے کہ عمل یعنیAction کی بنا پر ایک لفظ کو دو مرتبہ دہرانے سے وہ جمع بن جاتا ہے ۔مثلا:ََ
تھَرَق: چیر کر دو حصے کرنا تھَرَق تھَرَق/ تھَرا تھَرق: دو سے زائد حصے بنانا
ٹَر: دو برابر تقسیم کرنا ٹَر ٹَر/ ٹَٹَر: دو سے زائد حصوں میں تقسیم کرنا
قَر: رگڑنا قَر قَر/ قَقَر: ایک سے زائد مرتبہ رگڑنا،
فَر: مڑنا، واپس ہونا فَرفَر/ فَفَر: ایک سے زائد مرتبہ مڑنا،
دَل: گھسیٹنا دَل دَل/ دَدَل: ایک مدت تک گھسیٹنا/ دور تک گھسیٹنا